امارات میں کوررونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پولیس کی کاررائیاں
امارات میں کوررونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پولیس کی کاررائیاں
جمعہ 12 فروری 2021 19:16
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب آ رہی ہے جس کے بعد مختلف امارات کی پولیس نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یو اے ای کے دارالحکومت دبئی میں پولیس نے کورونا وائرس کے مقرر کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گیارہ شادی کی تقریبات میں کارروائی کی ہے۔
معاشرتی اجتماعات میں لوگوں کی تعداد کو محدود کرنا ابوظبی کو درپیش چیلینجز میں سے ایک ہے جہاں مقامی پولیس فورس نے کہا ہے کہ اس طرح کی تقاریب کے منتظمین پر دس ہزار امارتی درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ شرکا سے پانچ ہزار امارتی درہم جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
پولیس افسران نے صرف ابوظبی میں ایک ہزار 688 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں ۔ پولیس نے 47 منتظمین اور ایک ہزار 641 شرکا کو امارات کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر سے متعلق استغاثہ ٹیم کے پاس بھیج دیا۔
دبئی پولیس نے کہا کہ جو بھی امارات کے اندر کسی پولیس سٹیشن یا دیگر سرکاری عمارتوں میں داخل ہونا چاہتا ہے اسے داخلے سے قبل پی سی آر کا منفی ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔ وہ لوگ جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دو خوراکیں لگوا لی ہیں اس سے مستثنیٰ ہیں۔
عجمان کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے حفاظتی اقدامات کے ایک نئے پیکیج کی منظوری دی ہے جس میں کنسرٹس، فیسٹیولز اور تقریبات پر پابندی عائد ہے جبکہ سینما گھروں،جمز، پارکوں اور ساحلوں کی گنجائش کو 50 فیصد تک کم کیا گیا ہے۔
امارات کے ان نئے اقدامات کو جمعرات کو لاگو کیا گیا تھا۔ اس میں شادیوں میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد دس جبکہ جنازوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کو 20 افراد تک محدود رکھنا بھی شامل ہے۔
راس الخیمہ میں بھی اسی طرح کے اقدامات متعارف کروائے گئے تھے۔ موسیقی کنسرٹس اور ایونٹس کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور دیگر عوامی مقامات پر آپریٹنگ صلاحیتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔
وزارت تعلیم اور شارجہ سپیشل ایجوکیشن اتھارٹی کے تعاون سے شارجہ ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ کے ساتھ ساتھ نرسریوں کےطلبہ بھی اسمہینے کے آخر تک ریموٹ لرننگ پر منتقل ہو جائیں گے۔
شارجہ میں ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے امارات کے اندر موجود تمام ملازمین کو اتوار سے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی جس میں کچھ استثنا کی اجازت ہے۔