سعودی کپ میں دنیا کے بہترین گھوڑوں کا مقابلہ
’سعودی کپ دنیا کا مہنگا ترین مقابلہ ہے جو 19 اور 20 فروری کو ریاض میں منعقد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی کپ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے دنیا کے بہترین گھوڑے سعودی عرب پہنچائے جا رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی کپ دنیا کا مہنگا ترین مقابلہ ہے جو 19 اور 20 فروری کو ریاض میں منعقد ہوگا۔
طے شدہ شیڈوک کے مطابق جاپان سے 5 گھوڑے ریاض پہنچائے گیے ہیں جبکہ اس سے پہلے امریکہ سے متعدد گھوڑے لائے گئے تھے۔
آئندہ دنوں میں یورپی ممالک سے مزید گھوڑے لائے جائیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات سے گھوڑوں کی آخری کھیپ 16 فروری کو لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی کپ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 126 بہترین گھوڑے شریک ہوں گے۔
مقابلہ 9 حصوں میں ہوگا، اول آنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔