Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمدان بن راشد تعلیمی ایوارڈ سعودی پرنسپل، ٹیچر اور طالبہ کے نام

ریاض محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل نے استانی بدوربنت حسین الیافعی کو مبارکباد دی- (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ریاض کے پرائمری سکول کی پرنسپل، جدہ کی ایک ٹیچر اور ریاض کی ایک طالبہ نے حمدان بن راشد ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی استانی بدوربنت حسین الیافعی نے حمدان بن راشد منفرد تعلیمی کارکردگی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ بدور جدہ محکمہ تعلیم کے ماتحت پرائمری سکول نمبر 161 کی ٹیچر ہیں اور انہیں منفرد ٹیچر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعد المسعودی نے  الیافعی کو ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس قومی کارنامے میں جس نے جو کردارادا کیا وہ سب مبارکباد کا مستحق ہے۔ 

نورہ بنت صعیقر الغواری نے  منفرد سکول ایوارڈ جیتا (فوٹو: سبق)

المسعودی نے کہا کہ ہمارے یہاں تعلیم کے شعبے میں منفرد صلاحیت کے مالک ٹیچرز موجود ہیں- سب مل  کر طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہ بدور الیافعی کے نام منفرد ٹیچر کا ایوارڈ دراصل تمام اساتذہ کی کامیابی ہے۔ سب نے کورونا وبا کے دوران آن لائن تعلیم دے کر قابل قدر کارنامے انجام دیے ہیں۔ 
بدوربنت حسین الیافعی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش رہی کہ تعلیم و تربیت کا پیغام احسن شکل میں نئی نسل تک پہنچایا جائے۔ 
انہوں نے سعودی قیادت، وزارت تعلیم اور جدہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعد المسعودی کا لامحدود تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ  اپنی والدہ، اپنے اہل خانہ، سکول کی ساتھی خواتین اور محکمہ تعلیم کے تمام اہلکاروں کے بے شمار تعاون پر ان سب کی شکر گزار ہوں۔

اریج نے منفرد طالبہ کی پہلی پوزیشن حاصل کی- (فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض محکمہ تعلیم کی ایک طالبہ نے حمدان بن راشد آل مکتوم ایوارڈ کی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ریاض محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل حمد بن ناصر الوھیبی نے کہا کہ سمارٹ ایجوکیشن سکول کی طالبہ اریج بنت ایاس علی بجوی نے خلیج کی سطح پر منفرد طالب علم کی پہلی پوزیشن اور نورہ بنت صعیقر الغواری نے منفرد سکول ایوارڈ  حادصل کیا ہے۔
نورہ پرائمری سکول 249 کی پرنسپل ہیں۔ نورہ الغواری نے ایوارڈ ملنے پر کہا کہ اعلی قیادت کی سرپرستی میں حاصل ہونے والے کارناموں میں یہ نیا اضافہ ہے۔ 
طالبہ اریج بجوی نے کہا کہ سعودی عرب میں طلبہ و طالبات کو آگے بڑھنے اور منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: