بالی ووڈ کی اداکارہ دیا مرزا ایک بار پھر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ان کی شادی پیر کو بزنس مین ویبھوو ریکھی کے ساتھ ممبئی میں ہوئی۔
دیا کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
دیا مرزا، امریتا شیر گل پر فلم کی خواہشمندNode ID: 276291
-
جواب کا بے صبری سے انتظار ہے، دیا مرزاNode ID: 295311
-
دیا مرزا نے 37 بہاریں دیکھ لیںNode ID: 357351
اپنی زندگی کے اس اہم ترین دن پر بالی ووڈ اداکارہ نے لال ساڑھی زیب تن کی جبکہ ان کے شوہر سفید کرتے پاجامے پر اسی رنگ کی واسکٹ پہنے ہوئے تھے۔
اپنی شادی کی صبح دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے برائیڈل شاور اور مہندی لگے ہاتھ کی تصاویر پوسٹ کیں۔
شادی کی تقریب میں ان کے گھر والوں سمیت صرف 50 لوگ مدعو ہیں۔ جبکہ ڈانسنگ گرل ملائکا اروڑہ اور ہدایت کار راج کمار ہرانی کی آمد کا امکان ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/February/42951/2021/11.jpeg)
اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ لگاتے ہوئے ویبھوو کو ٹیگ کیا اور اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ جوتا چھپائی کی رسم میں شرکت کریں گی۔
شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا دادلانی جو ویبھوو کی قریبی دوست ہیں، انہوں نے بھی جوڑے کی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے دیا کو خاندان میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ہمارے خاندان میں آپ کو خوش آمدید ہے۔ ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ دیا مرزا کی اس سے پہلے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے شادی ہوئی تھی لیکن دونوں نے 2019 میں اپنے راستے جدا کر لیے تھے۔
![](/sites/default/files/pictures/February/42951/2021/12_0.jpg)