Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے والے گرفتار

غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز میں کارروائی کر رہے تھے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے علاقے الجوف میں سیکیورٹی فورس کے بھیس میں غیرملکی ورکرز کی رہائش پر چھاپہ مارنے اور انہیں لوٹنے کی کوشش کرنے والے چار سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
الجوف پولیس کے ترجمان کرنل یزید بن سعود النومس نے بتایا کہ ملزم غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز میں گھس جاتے اور خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے ان پر تشدد کرتے۔ ان سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔ 
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ورکرز کو لوٹنے والوں کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ سیکیورٹی فورس نے سراغ رسانوں کی مدد سے نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ان میں سے ایک کے قبضے سے نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ 
کرنل یزید بن سعود النومس نے بتایا کہ چاروں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: