Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 322 نئے مریض، تین اموات

مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسزکی تعداد دو ہزار 630 ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز ایک ماہ سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ منگل کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 322 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 371 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید تین مریض چل بسے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 441 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 630 ہے، جن میں سے 480 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 151 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 55 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 39 مریض سامنے آئے جبکہ الباحہ ریجن میں 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک تین لاکھ 73 ہزار 368 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

المدینہ ریجن میں 13، القصیم ریجن میں نو ، الحدود الشمالیہ ریجن میں آٹھ ، الجوف ریجن میں سات، عسیر ریجن میں چھ، حائل ریجن میں چار، نجران اور جازان ریجن میں تین، تین جبکہ تبوک ریجن میں دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 73 ہزار 368 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 64 ہزار297 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: