وزارت صحت نے صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین کے لیے اندراج کا طریقہ کاربیان کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلے صحتی ایپ ڈاؤن لوڈ کی جائے پھر لاگ ان ہوں۔
اس کے بعد کورونا ویکسین کے خانے کا انتخاب کیا جائے۔ ویکسین کی خوراک لینے کے لیے درخواست فارم پر کیا جائے اور فارم پر کرکے ’التالی‘ (نیکسٹ) کا رخ کیا جائے۔-
یہ ساری کارروائی کرکے امیدوار کے نام ایس ایم ایس آئے گا اس کے بعد ایپ کے ذریعے تاریخ کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایک اور ایس ایم ایس آئے گا۔ یہ کام ایپ پر کورونا ویکسین خانے کو پش کرکے انجام دیا جائے گا۔
امیدوار کی شناخت ہوگی پھر سہولت سے متعلق معلومات ابھر کر سامنے آئیں گی۔ اس کے بعد صارف ویکسین سینٹر اور پہلی خوراک کی تاریخ کی کارروائی کرے گا۔
ادھرپیر 15 فروری 2021 سے 25 روز کی معطلی کے بعد مملکت بھر میں کورونا ویکسین سینٹرز دوبارہ کھل گئے ہیں۔
العربیہ چینل نے سینٹرز کی بحالی کے مناظر دکھائے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کی کارروائی پیر کو شروع کردی گئی ہے ۔ لوگوں کو صحتی ایپ کے ذریعے تاریخ دی گئی تھی۔