وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے ہیں۔‘
منگل کو وفاقی وزیر نے ٹویٹ میں کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔‘
فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر پر طنز کے تیز چلاتے ہوئے مزید کہا کہ ’آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان میں رہنا ہو گا۔‘
مزید پڑھیں
-
’نانی ہونے کا اپنا ہی مزا ہے‘، مریم نواز کی نواسی کے لیے خریداریNode ID: 529686
-
کیا تابوتوں کے پاس بیٹھی بچیاں بلیک میلر ہیں؟ مریم نوازNode ID: 530786
-
’پنجاب کی بیٹی ہوں، صوبے کی بات کیوں نہ کروں؟‘ مریم نوازNode ID: 541291
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے فواد چوہدری کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’جب مریم نواز کا پاسپورٹ ہائی کورٹ کے پاس ہے تو وہ عمران خان کو درخواست کیوں دیں گی؟
انہوں نے کہا کہ ’ فواد چوہدری نام بتائیں، کس نے اور کب بیک ڈور رابطہ کیا؟ قوم سے چھپائیں نہیں۔‘
طلال چودھری نے مزید کہا کہ ’فواد چوہدری اپنی سیاست چمکانے کے لیے مریم نواز کا نام استعمال کر رہے ہیں۔‘
اس سے قبل منگل کو ہی وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دیا ہے تاہم حکومت کی طرف سے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ’سمجھ نہیں آتی انہیں ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔‘
مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا، آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 16, 2021