پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی اور مریم نواز کی قریبی ساتھی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز جمہوریت کی نبض کو سمجھتی ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ’جی ٹی روڈ ریلی‘ کے بعد انہوں نے ہی لوگوں کو متحرک کیا ہے۔
اردو نیوز کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ’مریم ایک لیڈر کے طور پر ابھری ہیں۔ وہ جمہوریت کی نبض کو سمجھتی ہیں، اور لوگوں نے بھی ان کے بہادرانہ موقف کو سراہا ہے۔ انہوں نے جمہوری بالادستی کی اس کوشش میں لوگوں کو ایک آواز دی ہے۔‘
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن کے بارے میں ایک تاثر تھا کہ یہ ایک ڈرائنگ روم کی پارٹی ہے لیکن جب نوازشریف جی ٹی روڈ کے ذریعے واپس آئے تو لوگ کیسے ان کے استقبال کے لیے نکلے اور اس کے بعد مریم نواز نے جیسے لوگوں کو متحرک کیا میں کہوں گی کہ پارٹی کا اصل دماغ تو نواز شریف ہیں مریم ان کا عکس ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
نوڈیرو جلسہ، ’لوگ بلاول سے زیادہ مریم نواز کا خطاب سننے آئے تھے‘Node ID: 527896
-
کیا مسلم لیگ ن خواتین کی جماعت بنتی جا رہی ہے؟Node ID: 533561
-
انڈے کتنے روپے کلو؟، ’بلاول کلب میں خوش آمدید‘Node ID: 541001