بحرین سے آنے والوں کے لیے اب کون سی ایپ قابل قبول ہوگی
بحرین سے آنے والوں کے لیے اب کون سی ایپ قابل قبول ہوگی
جمعہ 19 فروری 2021 5:26
بحرین کے نئے اقدامات 22 فروری سے نافذ ہوں گے۔ (فوٹو: کنگ فہد کازوے ٹوئٹر)
سعودی عرب اور بحرین کو سمندر کے راستے جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے بحرین سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے موثر ایپ متعین کر دی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ فہد پل کے ادارے کا کہنا ہے کہ ’مجتمع واعی‘ الیکٹرانک پروگرام ہی قابل قبول ہوگا- سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئے صحت اقدامات طے کیے گئے ہیں- اسی ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے-
کنگ فہد پل انتظامیہ نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ بحرین نے اپنے یہاں آنے کے لیے 22 فروری 2021 پیر سے بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے- بحرین نے طے کیا ہے کہ جو لوگ اس کے یہاں آئیں گے انہیں اپنی آمد کے پانچ روز بعد ایک اور کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا- بحرینی حکام نے ٹیسٹ فیس گھٹا کر 36 دینار کر دی ہے- 22 فروری سے بحرین کے لیے بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھل جائیں گے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں