ولی عہد سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ
سعودی ولی عہد ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے مابین مختلف پہلوں خاص کردفاعی میدان میں باہمی تعاون کے فروغ کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی حکمت عملی کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ خطےکی سلامتی اور استحکام کےلیے مملکت کے کردار کو اہم قراردیا۔
امریکی وزیر دفاع نے حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ امریکہ مملکت کے دفاع کے حوالے سے امداد کرے گا۔