Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتی عملے کو توکلنا سے استثنی دینے کا فیصلہ

’سرکاری و نجی ادارے سفارتی عملے سے سفارتی کارڈ دیکھنے پر اکتفا کریں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی سفارتی عملے کو توکلنا ایپ سے استثنی دے دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعلقہ حکومتی ادارے نے تمام سرکاری ونجی اداروں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ سفارتی عملے سے توکلنا کا مطالبہ نہ کیا جائے۔
حکومتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ’سرکاری و نجی اداروں میں داخلے کے لیے صرف سفارتی کارڈ دیکھنے پر اکتفا کیا جائے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کام کرنے والے سفارتخانوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ ان کے عملے کو توکلنا سے استثنی دیا جائے‘۔
’اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ کو سفارتخانوں سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان کے عملے کو توکلنا کے بغیر شاپنگ مالز میں جانے سے روکا جا رہا ہے‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’اس کے پیش نظر حکومت نے سفارتی عملے کو توکلنا سے استثنی دیا ہے جبکہ فیصلے سے سرکاری و نجی اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: