Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں کورونا ویکسین کی 20 ہزار خوراکیں پہنچا دی گئیں

ویکسین کی یہ خوراکیں فلسطین میں عام انتخابات سے تین ماہ پہلے پہنچائی گئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
متحدہ عرب امارات سے فلسطین کے علاقے غزہ میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو متحدہ عرب امارات سے بھیجی گئیں کورونا ویکسین کی 20 ہزار خوراکیں مصر کے راستے غزہ پہنچائی گئیں۔
ویکسین کی یہ خوراکیں فلسطین میں عام انتخابات سے تین ماہ پہلے پہنچائی گئی ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق فلسطین میں 15 برس بعد انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

شیئر: