Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈکس 2021 نمائش میں سعودی پویلین کا افتتاح

مملکت کی بڑی اسلحہ ساز کمپنیاں اپنی عسکری مصنوعات پیش کررہی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
 ابو ظبی میں ایڈکس 2021  نمائش شروع ہوگئی، سعودی پویلین کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی صدارت میں بین الاقوامی اسلحہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو ‘ ایڈکس‘ اور ’نیفڈکس‘ نمائشوں کی سرگرمیاں ابوظبی انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں نمائش ہو رہی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب ایڈکس اسلحہ کی بین الاقوامی نمائش میں ’سعودی عرب میں سرمایہ لگاؤ‘ کے عنوان سے شرکت کررہا ہے۔

ایڈکس اور نیفڈکس نمائشیں 25 فروری تک جاری رہیں گی۔(فوٹو وام)

سعودی پویلین میں جس کے انتظامات سعودی عسکری مصنوعات کا ادارہ کررہا ہے۔ مملکت کی بڑی اسلحہ ساز کمپنیاں اپنی عسکری مصنوعات پیش کررہی ہیں۔ سعودی وزارت سرمایہ کاری بھی پویلین میں شامل ہے۔ 
ایڈکس اور نیفڈکس نمائشیں 25 فروری تک جاری رہیں گی۔ جہاں اسلحہ سازی کی دنیا میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ترقی یافتہ عسکری سازوسامان کی نمائش کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں دنیا کی بڑی سپیشلسٹ کمپنیوں اور شریک اداروں کے درمیان سٹراٹیجک شراکت کے معاہدے بھی ہورہے ہیں۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش و کانفرنس ایڈکس اور نیول ڈیفنس اینڈ میری ٹائم کی نمائش نیوڈکس میں 9 سو سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔

ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز میں دفاعی نمائش 25 فروری تک جاری رہے گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

رواں سال کے ان ایونٹس میں پانچ نئے ممالک ان میں شریک ہورہے ہیں جن میں اسرائیل ، لکمسبرگ ، پرتگال ، آذربائیجان اور شمالی مقدونیہ شامل ہیں۔ ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز میں دفاعی نمائش انعقاد 25 فروری تک جاری رہے گا ۔
ایڈکس اور نیوڈکس 2021 میں دفاعی شعبہ کی تازہ ترین پیشرفت اور ترقی کو پیش کیا جارہا ہے۔
ان میں جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی، تخلیقی آلات اور قومی دفاعی شعبہ میں ہونے والی ترقی شامل ہیں۔ 

شیئر: