Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ملٹری کمپنی کا امریکی لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ دفاعی منصوبے کے لیے معاہدہ

معاہدے کے تحت سعودی عرب کی دفاعی اور دفاعی سازوسامان تیار کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ (فوٹو: سامی)
سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز (سامی) نے امریکی کمپنی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ دفاعی منصوبے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
معاہدے کے تحت سعودی عرب کی دفاعی اور دفاعی سازوسامان تیار کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

معاہدے کا مقصد سعودی عرب میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور سعودیوں کو ٹرین کرنا بھی ہے۔
معاہدے کے مطابق منصوبے کے 51 فیصد شیئرز سامی کے پاس ہوں گے جب کہ بقیہ کے مالک لاک ہیڈ مارٹن ہوگا۔
سامی کے سی ای او ولید ابو خالد کا کہنا ہے کہ ’ہم سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مقاصد کے تحت باہمی تعاون کے ایریازدریافت کر رہے ہیں جو کہ مملکت میں خودانحصاری پر مبنی ملٹری انڈسٹی کے سیکٹر کے قیام میں ہمارا معاون ثابت ہو۔
’لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ ہماری طویل مدتی پارٹنر شپ نے ہماری کمٹمنٹ کی تصدیق کی اور مشترکہ منصوبہ ہمارے مقاصد کے حصول کا اہم قدم ہے۔‘
لاک ہیڈ مارٹن انٹرنیشنل کے نائب صدر ٹم کاہل نے کہا کہ سامی کے ساتھ اپنے سٹریٹیجک تعلقات میں ایک اہم سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ مملکت کے لوکیلائزیشن اور معاشی ترقی کے  منصوبوں کی حمایت کا اہم حصہ ہے۔
کاہل کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبہ لاک مارٹن ہیڈ کے سعودی عرب کے ساتھ پارٹنرشب کو بڑھانے کی سٹریٹیجی کا حصہ ہے۔
 

شیئر: