70 اور 80 کی دہائی میں سعودی عرب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا جب مملکت کے تمام ریجنز میں سڑکوں کا نیا جال اور بنیادی تعمیری ڈھانچے میں بڑی سطح پر نئے منصوبے شروع کیے گئے جس کے لیے بڑے پیمانے پر بیرون ملک سے افرادی قوت کی ضرورت پڑی۔
سعودی عرب میں تعمیراتی سیکٹر میں افرادی قوت کی بے پناہ طلب کے باعث بیرون ملک سے معروف کمپنیاں اور تجارتی اداروں نے بھی مملکت کا رخ کیا۔
70 کی دہائی سے قبل جدہ شہر انتہائی مختصر ہوا کرتا تھا۔ شہر کا نیا ماسٹر پلان مرتب ہونے کے بعد یہاں تیز رفتار ترقی شروع ہوئی۔
ترقیاتی منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت انسانی بنیادی ضرورت کے تحت شعبہ تعمیرات کو دی گئی۔
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ہمیشہ سے ہی برادرانہ تعلقات رہے ہیں جس کی وجہ سے مملکت میں شعبہ طب اور تعمیرات میں پاکستان نے اہم مقام حاصل کیا۔
شعبہ طب اور پاکستانی ڈاکٹرز
مزید پڑھیں
-
جدہ کے کون سے علاقے منی پاکستان کہلاتے ہیں؟Node ID: 542196
-
کیا سعودی عرب میں آزاد ویزے کے حوالے سے کوئی قانون ہے؟Node ID: 543051