عربی اور انگریزی میں پیکیج اور خدمات کا اشتہار نہ دینا۔
صفائی اور نرخ نامے کی پابندی نہ کرنا۔
بیرون مملکت کے اداروں کے لیے ایاٹا کے نمبروں سے ٹکٹ، ریزرویشن کی پابندی نہ کرنا۔
ایاٹا میں زر اشتراک جمع نہ کرانا۔ سعودی ٹریولنگ سوسائٹی کی رکنیت میں توسیع نہ کرانا۔
ٹکٹ یا سیاحتی پیکیج یا دیگر خدمات کی واپسی کی صورت میں مطلوبہ رقم صارفین کو نہ دینا-
اصل لائسنس اور زمرہ بندی کا سرٹیفکیٹ ایجنسی میں چسپاں نہ کرنا۔
ٹکٹوں کی زمرہ بندی واضح نہ کرنا۔ ادارے کی تعارفی لوح چسپاں نہ کرنا۔
بکنگ کے نظام کی پابندی نہ کرنا۔ لائسنس کے اجرا سے قبل کاروبار شروع کردینا۔
انسپکٹرز کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے روکنا۔
ٹریولنگ ایجنسیوں کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے ’ایفا‘ پلیٹ فارم بنایا گیا ہے- (فوٹو سوشل میڈیا)
ایفا نیا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے سعودی عرب میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ٹریولنگ ایجنسیوں کی خلاف ورزیوں کا شکار ہونے سے روکا جارہا ہے۔
ایفا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں، سفری پیکیجز اور مختلف خدمات سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرنا ٹریولنگ ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے اور ان پر یہ صارفین کا حق ہے۔
ایفا نے جو 26 خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی ہے وہ ٹریولنگ ایجنسیوں پر صارفین کے حقوق ہیں انہیں پورا نہ کرنے پر ٹریولنگ ایجنسیوں پر ایک ریال سے ایک لاکھ ریال تک کے جرمانے ہوں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں