Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جسٹس ٹریننگ سینٹر کے تین ای پلیٹ فارم

ای ٹریننگ پلیٹ فارم کے ذریعے جامع تربیتی حل پیش کیے جائیں گے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جسٹس ٹریننگ سینٹر کے تین نئے ای پلیٹ فار مز کا افتتاح کیا ہے۔
 آن لائن سینٹر پورٹل، ٹریننگ ای پلیٹ فارم اور موبائل ایپ پر مشتمل ہیں۔ اس کا مقصد سعودی وژن 2030 کےتحت وزارت انصاف کی  منفرد کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ای ٹریننگ پلیٹ فارم کے ذریعے جامع تربیتی حل پیش کیے جائیں گے۔
یہ ٹریننگ دینے اور لینے والوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں گے۔ اس کے ذریعے آن لائن ٹریننگ عمل کو منظم کیا جائے گا۔ امتحانات آن لائن ہوں گے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹریننگ سینٹر مزید موثر ہوگا اور اس سے ٹریننگ لینے والوں کا معیار بلند ہوگا۔ 
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سینٹر امیدواروں کی ٹریننگ، لیاقت اور ان کا تجرباتی سفر آسان بنانے والے اقدامات کرے گا۔ امیدوار آن لائن سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ای گیٹ کے ذریعے سمارٹ مکالمہ بھی کرسکیں گے۔ 

شیئر: