Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو کہیں بارش اور کہیں گرد آلود ہواؤں کا امکان

سردی کی لہر جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات 25 فروری کو جازان، عسیر، باحہ اور نجران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ ان علاقوں میں کئی مقامات پر بوندا باندی بھی ہوگی۔ 
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ غبار کا طوفان نجران تک پہنچ جائے گا۔

 مشرقی، وسطی، شمالی اور جنوب مغربی علاقوں پر دھند چھائی رہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اس کا امکان ہے کہ  رات کے وقت اور صبح سویرے مملکت کے مشرقی، وسطی، شمالی اور جنوب مغربی علاقوں پر دھند چھائی رہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کوسعودی عرب میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت  (31 سینٹی گریڈ ) جازان اور شرورۃ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت ( ایک سینٹی گریڈ) طریف میں ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا کہ حائل، مدینہ، مکہ، الشرقیہ، ریاض اور نجران میں متوسط درجے کی سردی کی لہر جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔ 
الحصینی نے بتایا کہ سردی کی لہر مختلف علاقوں میں ایک جیسی نہیں ہوگی۔  حائل، مدینہ، مکہ، الشرقیہ، ریاض اور نجران میں درمیانے درجے کی ہوگی جبکہ حدود شمالیہ، الجوف، تبوک اور حائل میں سردی کی لہر شدید ہوگی۔ 

شیئر: