طائف میں کورونا ویکسین کے 9 نئے مراکز کا افتتاح
محکمہ صحت کے مطابق کمشنری میں کورونا ویکسین کے کل 10 مراکز ہوجائیں گے (فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے طائف میں کورونا ویکسین کے نو نئے مراکز کھول لیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت طائف نے کہا ہے کہ ’نئے مراکز کھولنے کے بعد کمشنری میں کورونا ویکسین کے کل 10 مراکز ہو جائیں گے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’نئے مراکز طائف یونیورسٹی، کنگ عبد العزیز ہسپتال، کنگ فیصل کمپلیکس، نفسیاتی ہسپتال، جنوبی کمشنری میں دو مراکز، قیا ہسپتال، میسان ہسپتال، شمالی کمشنری میں چار مراکز، خرمہ ہسپتال، ترجمہ، رینیہ اور المویہ کے علاوہ بڑا مرکز سپورٹس ہال میں کام کر رہا ہے۔‘
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے بلکل مفت ہے اور یہ انتہائی محفوظ ہے۔‘
’کورونا ویکسین لینے کے خواہش مند شہری اور مقیم غیرملکی صحت سے متعلق ایپ میں اپنا اندراج کرائیں۔‘