لبنانی ڈیزائنر ربیع کیروز کے ملبوسات کی نئی کلیکشن
لبنانی ڈیزائنر ربیع کیروز کے ملبوسات کی نئی کلیکشن
منگل 2 مارچ 2021 23:08
ڈیزائنر کا نیا انداز خواتین کو ہر روز اپنی جانب راغب کرے گا۔ (فوٹو گیٹی امیج)
لبنانی ڈیزائنر ربیع کیروز نے موسم بہار اورگرما 2021 کیلئے ڈیزائن کئے جانیوالے ’ پہننے کے لئے تیار‘ ملبوسات کو فیشن کے محبان کیلئے زیادہ رسائی کے قابل بنادیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق’ ڈبلیوڈبلیو ڈی‘ کے مطابق میسن رابن کیروز کے بانی جو پیرس اور بیروت کے درمیانی علاقے میں مقیم ہیں،انہوں نے آنے والے سیزن کے لئے اپنی پیش کشوں کو وسیع تر کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ ان کے ڈیزائن کئے گئے ملبوسات کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی بھی واقع ہو رہی ہے۔
ڈیزائنر ربیع کا یہ نیا انداز خواتین کو ہر روزکے ملبوسات کے لئے اپنی جانب راغب کرے گا۔
برانڈ کے انسٹاگرام پر بتایا گیا ہےکہ ربیع کیروز کی نئی پیش کشیں’نرم اور چنچل‘ ہیں۔
فیشن مہم کے لئے تیارشدہ وڈیو میں ڈیزائنر نے پھولوں سے متاثرہ ترتیب میں ملبوسات ، سکرٹس ، قمیصوں ، ٹراوزرز اور کوٹس کی نمائش کی ۔
ان ملبوسات میں ہلکے اور شوخ رنگوں کی حامل بلاکنگ اور تازہ پرنٹس کو ملایا گیاہے۔
واضح رہے کہ ربیع کیروز کے علاوہ معروف لبنانی مشہور لیبل ایلی صعب اور دبئی میں مقیم ایٹلیئر کرسٹینا فیدلزکایا، پیرس فیشن ویک میں 6 مارچ کو اپنے نئے تیار شدہ ملبوسات نمائش میں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔