Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک صارفین کو لوٹنے والا ایتھوپین گروہ گرفتار

’گروہ نے ایک اندازے کے مطابق 6 لاکھ 32 ہزار ریال کی رقم لوٹی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ پولیس نے بینک صارفین کو لوٹنے والے ایتھوپین گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی تعداد 7 ہے جو عمر کی دوسری، تیسری اور بانچویں دہائی میں ہیں‘۔
’مذکورہ افراد بینکوں کے سامنے گھات لگائے بیٹھے رہتے تھے اور وہاں سے نکلنے والے صارفین پر حملہ کرکے لوٹ لیتے تھے‘۔
’مذکورہ افراد اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے، دراندازی کرکے ملک میں آئے تھے‘۔
’وارداتیں کرنے کے لیے مسروقہ کار استعمال کرتے تھے اور ان کے پاس چھریاں وغیرہ ہوا کرتی تھیں جن سے وہ لوگوں کو دھمکیاں دیا کرتے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گروہ نے ایک اندازے کے مطابق 6 لاکھ 32 ہزار ریال کی رقم لوٹی ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: