Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتی کاروں کی چوری اور سمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار

گروہ امارات میں کئی قیمتی گاڑیاں چوری کرنے آیا تھا- (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی پولیس نے پر آسائش قیمتی کاروں کی چوری اور سمگلنگ کے ماہر بین الاقوامی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔ ان کے قبضے سے 1.3 ملین درہم مالیت کی لمبرگینی کار ضبط کی گئی ہیں۔
گروہ کے ارکان قیمتی کاریں بیرون امارات سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بین الاقوامی گروہ کی رہائش سے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹیں اور جعلسازی میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کرلیے گئے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری نے بتایا کہ دبئی پولیس اپنے اہل و تجربہ کار افسران  اور پیشہ ور اہلکاروں کی مستعدی کی بدولت ہر طرح کے جرائم سے نمٹ رہے ہیں۔ اپنے فرائض کی ادائیگی میں جدید ترین ٹیکنالوجی خصوصا مصنوعی ذہانت سے عمدہ طریقے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

گروہ کو انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں گرفتار کیا گیا- (فوٹو البیان)

جرائم پیشہ عناصر کے سراغرساں ادارے کے معاون کمانڈر جنرل میجر جنرل خلیل المنصوری نے کہا کہ پرآسائش کاروں کے چوروں کے گروہ کی گرفتاری نہایت پیشہ ورانہ انداز سے ہوئی ہے۔
جرائم کے سراغرساں ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمال الجلاف نے بتایا کہ کنٹرول سینٹر سے ایک رینٹ اے کار ایجنسی نے رابطہ کرکے شبہ ظاہر کیا کہ اس کی 1.3 ملین درہم مالیت کی گاڑی لمبرگینی چوری کی جارہی ہے۔ مشرقی یورپ میں مقیم ایک شخص نے کار کرائے پر حاصل کی ہے۔اسے شبہ ہے کہ یہ کوئی چوری کی واردات ہے۔
الجلاف نے بتایا کہ فوری طور پر سپیشلسٹ ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی۔ چوری کی واردات میں ملوث تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے اپنی رہائش کو چھپانے کے سلسلے میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی تھی۔ اس کے  باوجود پتہ لگا لیا  گیا کہ گاڑی کہاں پہنچ چکی ہے۔
گروہ کے تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ۔مشرقی یورپ کے  ایک ملک کے شہری ہیں۔ چوبیس گھنٹے تک ان کی ہر حرکت پر نظر رکھی گئی۔
دبئی کے ایک افسر نے بتایا کہ گرفتار شدگان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ کئی پرآسائش گاڑیوں کی چوری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: