رجسٹرڈ ڈرگز کو ٹریک کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
دو برسوں میں ایک بلین سے زائد سپلائی چین آپریشنز کی نگرانی کی گئی ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈرگ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (آر ایس ڈی) نے دواسازی کی مصنوعات کے لیے اپنے آغاز کے بعد سے دو برسوں میں اب تک ایک بلین سے زائد سپلائی چین آپریشنز کی نگرانی کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق آر ایس ڈی کا مقصد سعودی عرب میں تیار کی جانے والی یا بیرون ملک سے درآمد شدہ تمام رجسٹرڈ ڈرگز کو ٹریک کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
یہ نظام معاشرے کے تحفظ، کنٹرول کو بڑھانے اور ادویات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ان ذرائع اور ان مراحل کی نشاندہی کرتے ہوئے اتھارٹی کے کردار کو مستحکم کرنے میں معاون ہے۔
یہ نظام پوری سپلائی چین آپریشنوں کی نگرانی کرکے جعلی ادویات کی روک تھام پر بھی کام کرتا ہے تاکہ اس بات کی ضمانت دی جا سکے کہ تمام فروخت شدہ یا استعمال شدہ ادویات رجسٹرڈ اور محفوظ ہیں۔
آر ایس ڈی اپنے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کے لیے بہت سارے فوائد فراہم کرتا ہے۔ اس سے مارکیٹ کی صورتحال، فروخت، رسد اور طلب کے بارے میں وقفے وقفے سے رپورٹیں فراہم کرنے کےعلاوہ ان کی انوینٹری مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں فضلہ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سعودی عرب الیکٹرانک ڈرگ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرنے والے دنیا کے پہلے ممالک میں شامل ہے۔