سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے
عالمی سطح پر سونے کے نرخوں سے سعودی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ عالمی سطح پر سونے کے نرخوں سے سعودی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کی مانگ رہتی ہے۔ خلیج کے علاقے میں بھی یہی صورتحال ہے۔
منگل کو 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 182.82 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 24 قیراط ایک گرام سونا 208.94 ریال میں دستیاب رہا۔
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.71 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 14 قیراط سونے کی قیمت 121.88 ریال رہی۔
سعودی مارکٹی میں ایک اونس سونا 6502.50 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ 21 قیراط 8 گرام سونے کا بسکٹ 1462.58 ریال میں فروخت ہوا۔
عالمیمارکٹی میں پیر کو سونے کے نرخ بڑھے تھے۔ اس کی وجہ امریکی قانون کی منظوری کے بعد افراط زر میں اضافے کو بتایا جارہا ہے تاہم امریکی بانڈز کے منافع میں اضافے کا سونے پر اثر امریکی سینٹرل بینک کی وفاقی کونسل کی میٹنگ سے قبل ہی پڑ گیا تھا۔