وہ گری دار میوہ جات جو آپ کا وزن کم ہونے سے روک سکتے ہیں
گری دار میوہ جات صحت کے لیے کئی فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو توانائی اور طاقت دینے کے علاوہ دل کی صحت کو بہتر بنانے اور بہت ساری بیماریوں سے بچانے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔
الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے میوہ جات کی فوائد کے ساتھ خبردار بھی کیا ہے کہ بعض میوے کی اقسام بہت زیادہ مقدار میں کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے آپ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں یا وہ بہترین غذا استعمال کرنے کے باوجود آپ کے وزن کم ہونے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
گری دار میوے اور گھی
ماہرین غذا مونگ پھلی زیادہ مقدارمیں کھانے سے منع کرتے ہیں، کیونکہ اس میں چربی اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اگرچہ اس کے کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔
ماہرین غذا کے مطابق کشمش میں چینی اور کیلوریز زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں، حالانکہ یہ وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی جسم کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے خصوصا ورزش کے بعد یہ کھانا چاہیے۔
اسی طرح پستے میں بھی چکنائی اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کھانے سے پرہیز کریں۔ نمکین بادام کی ایک مٹھی مقدار میں 170 کیلوریز، 6 گرام پروٹین، 4 گرام فائبر اور 15 گرام صحت مند چکنائی ہوتی ہے۔
ماہرین موٹاپے اور زیادہ وزن سے بچنے کے لیے مذکورہ بالا گری دار میوے توازن اور اعتدال کے ساتھ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔