میڈ ان سعودی عرب پروگرام 28 مارچ کو
’آن لائن تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں پروگرام کے لوگو کی رونمائی ہوگی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف ’میڈ ان سعودی‘ عرب پروگرام کا آغاز کریں گے۔
اخبار 24 کے مطابق مقامی صنعت کو پروان چڑھانے کے لیے پروگرام کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔
پروگرام کی مناسبت سے آن لائن تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں پروگرام کے لوگو کی رونمائی ہوگی۔
تقریب میں پروگرام کی تفصیلات اور صنعتوں کو پروان چڑھانے کا لائحہ عمل واضح کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیر صنعت کی پریس کانفرنس ہوگی جس میں وہ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
واضح رہے کہ میڈ ان سعودی عرب پرگرام وژن 2030 کے معاشی اہداف کے حصول کی طرف پیشرفت ہے۔