Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز جمعرات سے

لائٹ فیسٹیول 18 مارچ سے شروع ہو گا اور 3 اپریل تک جاری رہے گا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے نئے سالانہ لائٹ فیسٹیول میں جمعرات 18 مارچ  سے 30 سے زیادہ لائٹ انسٹالیشنز کی نمائش کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فیسٹیول تجریدی انسٹالیشنز  کے ذریعے شہر کی تخلیقی صلاحیتوں اور قابلیت کو ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہو گا۔
60 سے زیادہ بین الاقوامی اور سعودی فنکاروں نے 17 دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے لیے انسٹالیشنز تشکیل دی ہیں جو معاصر اور جدید فن کو بھی ساتھ لاتے ہیں۔
یہ لائٹ فیسٹیول 18 مارچ سے شروع ہو گا اور 3 اپریل تک پورے شہر میں مختلف مقامات پر جاری رہے گا۔ اس میں مجسمے، ورکشاپس، سنیماٹک شوز اور تعلیمی گفتگو کے ساتھ ایک انٹرایکٹو شو شامل ہیں۔
 ایک میوزک شو بھی ہو گا جس کی میزبانی ایم ڈی ایل بیسٹ فریک ویز کرے گی، ایک سٹریمنگ پلیٹ فارم جس میں ہیٹس اینڈ کلیپس،کیان اور ڈیزرٹ ایف کی پرفارمنس ہو گی۔
ثقافت اور فن کو فروغ دینے کے لیے یہ فیسٹیول سب سے پہلے ریاض آرٹ پروگرام کے زیر اہتمام وژن 2030 کے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔
اس فیسٹیول کا مرکزی خیال ’انڈر دی سکائی‘ ہے اور اس نے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کیا ہے کیونکہ دنیا کورونا وائرس کی وبا سے شفایاب ہوئی ہے۔

60 سے زیادہ بین الاقوامی اور سعودی فنکار  اپنے فن پارے پیش کریں گے( فوٹو عرب نیوز)

یہ فیسٹیول  سیاحوں کو جذباتی تجربے پر لے جانے کی کوشش کرتا ہے جو خوشی، غور و فکر اور ثقافت کی تعریف کے جذبات کو ابھارتے ہیں۔
ایک پریزنٹیشن کو ’لائٹ اپون لائٹ‘ کہا جاتا ہے اور 1960 کی دہائی سے لے کر آج تک آرٹ کی نمائش کرتا ہے۔
اس کو لائٹ آرٹ کلیکشن سے تعلق رکھنے والے 58 ویں وینس بینیال، پام ٹونن میں سعودی نیشنل پویلین کے کیوریٹر ڈاکٹر ایمن ایلجیبرین اور انٹرنیشنل کیوراٹوریل کنسلٹینٹ ونسنزو ڈی بیلس نے ایک ساتھ رکھا۔

شیئر: