Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک: کمیونٹی سٹینڈرڈز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

فیس بک اپنی پالیسیوں کے نفاذ میں مزید احتیاط کا اضافہ بھی کررہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
فیس بک نے کمیونٹی سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی کرنے والے گروپس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں فیس بک کی جانب سے سفارش شدہ گروپس میں تبدیلی لائی جائے گی اور ایسے گروپس کی رسائی بھی محدود کی جائے گی جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
نئی پالیسیاں غلط معلومات اور نفرت انگیز اظہار جیسے نقصان دہ مواد کے خاتمے کے لیے جاری کاوشوں کا حصہ ہیں، جس کے تحت ان مخصوص گروپس کو چلانا یا انہیں تلاش کرنا زیادہ مشکل ہوگا۔ چاہے وہ پبلک گروپ ہوں یا پرائیویٹ گروپ ہوں۔ جب کوئی گروپ بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو فیس بک اسے مکمل طور پر ہٹا دیتا ہے۔
 فیس بک کے وائس پریذیڈنٹ آف انجینئرنگ ٹام ایلیسن نے اپنی پوسٹ میں کہا 'ہم جانتے ہیں کہ جب ہم مواد کے لیے زور دیتے ہیں یا سفارش کرتے ہیں تو ہمارے اوپر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہم اپنے کام میں اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ لوگوں کو ممکنہ طور پر نقصان دہ گروپس کی سفارش نہ کی جائے، ہم ایک جیسے موضوعات پر اعلیٰ معیار کے گروپس کو سزا نہ دینے سے متعلق محتاط رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘
ان کا مزی کہنا تھا ’یہ تناؤ ہمارے کاروباری مفادات اور کم معیاری گروپس کو ہٹانے سے متعلق نہیں ہے بلکہ ممکنہ طور پر نقصان دہ گروپس کے خلاف کارروائی سے متعلق ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بدستور یقینی بنایا جاتا ہے کہ کمیونٹی لیڈرز اصولوں کی پاسداری کرکے اپنے گروپ کو آگے بڑھا سکیں اور لوگوں کی زندگیوں میں اہمیت پیدا کریں۔ ہم اپنی سفارشی ہدایات کو احتیاط سے متوازن بناتے ہیں۔' 
اگرچہ لوگ نئے گروپ میں اپنے فیس بک کے دوستوں کو مدعو کرسکتے ہیں یا ان کے لیے تلاش کرسکتے ہیں تاہم فیس بک نے اب عالمی سطح پر ان پابندیوں میں اضافے کا آغاز کردیا ہے۔
یہ پابندیاں سفارشات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہیں، جیسے ہیلتھ گروپس کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ بعض ایسے گروپس بھی ہیں جو بار بار غلط معلومات شیئر کرتے ہیں۔ 

فیس بک کی جانب سے سفارش کردہ گروپس میں تبدیلی لائی جائے گی اور ایسے گروپس کی رسائی بھی محدود کی جائے گی جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں (فوٹو: ان سپلیش)

فیس بک اپنی پالیسیوں کے نفاذ میں مزید احتیاط کا اضافہ بھی کررہا ہے۔ جب کوئی گروپ اس کے قوانین کی خلاف ورزی شروع کرتا ہے تو پھر وہ سفارشات میں نچلی سطح پر ظاہر ہونے لگتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ اب لوگ اسے کم تلاش کرپائیں گے۔ یہ بالکل فیس بک کی نیوز فیڈ سے ملتا جلتا طریقہ ہے، جس میں ظاہر ہونے والی کم معیار کی پوسٹس مزید نیچے چلی جاتی ہیں تاکہ لوگ انہیں کم دیکھیں۔ شدید نقصان کے واقعات میں بوقت ضرورت فیس بک ان درمیانی مراحل کے بغیر ہی مکمل طور پر گروپس اور لوگوں کو ہٹا دے گا۔ 
ٹام نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا 'فیس بک گروپس کو محفوظ رکھنے کے لیے ہمیشہ سے مزید بہتری کی ضرورت رہے گی اور ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ لوگ ان مقامات پر رابطوں اور تعاون کے لیے بھروسہ کرسکتے ہیں۔'

شیئر: