Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بحریہ کی پانچ روزہ جنگی مشقیں اتوار سے

مشقیں الجبیل کے کنگ شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر ہوں گی (فوٹو: ایس پی اے) 
سعودی بحریہ نے ’التصدی‘ فور‘ (مزاحمت 4) جنگی مشقوں کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سعودی بحریہ اتوار 21 مارچ سے مشقیں شروع کرے گی۔ مشقیں ’التصدی 4‘ (مزاحمت 4) کے عنوان سے 5 روز تک جاری رہیں گی۔ 
 سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی بحری مشقوں میں مشرقی ریجن بحری بیڑے کے دستے، کوسٹ گارڈز، ریاستی سلامتی اور سعودی آرامکو کے ماہرین شرکت کریں گے۔ مشقیں الجبیل کے کنگ شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر ہوں گی۔ 
مشقوں کے دوران تیل تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے روکنے، آپریشن میں شریک دستوں کے درمیان مشترکہ کارروائی کے یکساں تصور پر کام ہوگا۔
علاوہ ازیں معلومات کے تبادلے اور یکجہتی کا معیار بلند کیا جائے گا جبکہ فوجی آپریشن کے دوران شریک دستوں میں رابطوں اور کمانڈ کا یکساں تصور بھی روبہ عمل لایا جائے گا۔
مشقوں میں اطلاعات کو آگے بڑھانے اور آپریشن سینٹر تک پہنچانے کی ٹریننگ بھی ہوگی۔

شیئر: