Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز پھر بڑھ گئے

 مجموعی متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 398 ہوگئی(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے منگل کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 172 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 مجموعی متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 398 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 9 ہزار 79 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
بیان میں وزارت نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چھ چل بسے۔ مجموعی اموات کی تعدادایک ہزار451 ہوگئی ۔
وبا سے متاثرہ افراد میں سے مزید دو ہزار 348 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار 188 ہوگئی ہے۔ 
 وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق  پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک لاکھ تین ہزار 156 افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ اب تک 74 لاکھ 77 ہزار 881 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شیئر: