Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن واستحکام کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ رکھتے ہیں : چینی وزیر خارجہ

’ہم مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان متبادل احترام پر زور دیتے ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژئی نے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ ’ہم مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان متبادل احترام پر زور دیتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چین، مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا مطالبہ کرتا ہے۔ خطےکو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے لیے سپورٹ کرتے ہیں‘۔
 چینی وزیر خارجہ نے شام اور یمن کے معاملات سے متعلق امور میں بھی خطے کے ممالک کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔
چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ ’یہ منصوبہ یمنی بحران کے حل کے سلسلے میں مملکت کی سنجیدگی کا عکاس ہے‘۔
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وینگ یی نے زور دیا کہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے باور کرایا کہ چین اپنے ہاں بات چیت کے لیے فلسطینی اور اسرائیلی شخصیات کو دعوت دے گا۔
یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ سعودی وزارت خارجہ کی دعوت پر آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

شیئر: