Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سیکیورٹی کے شعبہ میں خواتین کی دلچسپی

"خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام" میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سائبرسیکیورٹی جیسے حساس اور اہم شعبوں میں افرادی قوت بڑھانے کے لیے خواتین نے دلچسپی لینا شروع کر دی ہے جس کے باعث اس شعبے میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحرک معاشرے کی تشکیل کے لیے مملکت کے تمام شعبوں میں خواتین کو شامل کرنا اہم سمجھا جاتا ہے۔
وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں "خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام" کے ذریعہ ہونے والی پیشرفت پر 2020  میں اسے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

آئی ٹی میں خواتین کی شرکت لازمی ہے تا کہ وہ اپنا کردار ادا کرسکیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

کنگ سعود یونیورسٹی میں سائبرسیکیورٹی کے پروفیسر اور واشنگٹن میں سائبر اسٹڈیز اینڈ ریسرچ برائے گلوبل فاؤنڈیشن کے بانی اور سی ای او  محمد خرم خان نے کہا کہ اس طرح کے ایوارڈ کا حصول سعودی عرب  کے لئے بڑےاعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا  کہ یہ خصوصی  ایوارڈ سعودی حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صنفی فرق ختم کرنے کے لئے قابل ستائش اور قابل ذکر ہے۔
انہوں نے  کہا کہ سائبر سیکیورٹی کی تعلیم میں خواتین کو بااختیار بنانے  اور مساوی مواقع کی فراہمی  سعودی ویژن 2030 کے منصوبے  کے سنگ بنیاد  میں اہم پیشرفت ہے۔

مملکت کے تمام شعبوں میں خواتین کو شامل کرنا اہم سمجھا جاتا ہے۔(فوٹو گلف نیوز)

انہوں نے  کہا کہ سعودی عرب  تیز رفتار ی سے ڈیجیٹل تبدیلی سے گذر رہا ہے جس سے آئندہ چند برسوں  میں ڈیجیٹل کے شعبے میں 10 لاکھ سے زیادہ  ملازمتیں  نکلیں گی اور خواتین اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
یونیورسٹیوں میں 50 فیصد سے زیادہ فارغ التحصیل افراد کی نمائندگی سعودی خواتین کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہت بڑا قومی اثاثہ ہیں جو ریاست کی معاشرتی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
 تربیت ، کاروباری صلاحیت اور مہارت کے فروغ کے پروگراموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں حاصل کرنا کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

سعودی عرب  تیز رفتار ی سے ڈیجیٹل تبدیلی سے گذر رہا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کی شرکت لازمی ہے کہ وہ  قومی ایجاد ماحولیاتی نظام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں 2020کے عالمی انٹرنیٹ گورننس فورم  کے  پروگرام کے لئے ایوارڈز کا   اعلان کیا گیا۔ اس پروگرام  میں سعودی عرب میں  خواتین کو بااختیار بنانے والی وزارت کی ڈائریکٹر  ودھا بنت زارا نے بھی شرکت کی۔
یہ ادارہ تمام شعبوں میں خواتین کا کردار بڑھانے اور نوجوان خواتین کو سعودی وژن 2030 کے تحت  ترقی کی ترغیب دینے کے لئے مملکت کیعکاسی کرتا ہے۔
 
 
 

شیئر: