العربیہ اور اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور و آباد کاری امور نے بیان میں کہ اگر ان اداروں میں سے کسی ایک کے کارکن نے 13 مئی 2021 تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہوگی تو ان کو ہر سات روز بعد پی سی آر منفی ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور ٹیسٹ کی فیس متعلقہ ادارے کے ذمے ہوگی۔
کھیلوں کی وزارت نے سپورٹس سینٹرز کے تمام انڈور اور آؤٹ ڈور کو ہدایت کی ہے کہ تمام کارکنان ویکسین حاصل کرلیں۔ یکم شوال 13 مئی 2021 کے بعد کسی بھی ایسے کارکن کو جس نے ویکسین نہیں لی ہوگی اسے سپورٹس سینٹر، انڈور اورآؤٹ ڈور میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
داخلہ صرف اس صورت میں ہوگا جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رزلٹ پیش کیا جائے اور یہ ٹیسٹ ہر سات دن میں ایک بار کرانا ہوگا۔
وزارتت سیاحت نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ریستوران میں بوفے سروسز، خیمے اور ہالز رمضان کے دوران بند رہیں گے۔
وزارت ٹرانسپورٹ پہلے ہی کارکنوں کو یہ ہدایت جاری کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلے میں ویکسین سینٹرز کا جال پورے ملک میں پھیلا دیا ہے۔
یہ اقدام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔ صحتی ایپ پر اندراج کے بعد ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی 35 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں-
وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔ مملکت کے تمام علاقوں میں پانچسو سے زیادہ سینٹرز مفت ویکسین فراہم کررہے ہیں۔