Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ علاقوں میں 7 مساجد عارضی طور پر بند

مسجد آنے پر کورونا ایس او پیز کی پابندی کی جائے- (فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے جمعرات کو سعودی عرب کے  چھ علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر 7 مساجد عارضی طور پر بند کردیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت  اسلامی امور نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا کہ گزشتہ 46 روز کے دوران 364 مساجد بند کی گئیں- ان میں سے 347 مساجد سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر کھول دی گئیں-
تفصیلات کے مطابق ریاض ریجن میں 2 ، تبوک، حدود شمالیہ، مدینہ منورہ، قصیم اور الشرقیہ ریجنوں میں ایک، ایک مسجد بند کی گئی- ریاض میں 2 نمازی جبکہ دیگر ریجنوں میں ایک ، ایک نمازی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا-

جمعرات کو گیارہ مساجد بحال کی گئیں- (فوٹو سبق)

وزارت اسلامی امور نے جمعرات کو گیارہ مساجد بحال کردیں- ان میں سے  5 کا تعلق ریاض ریجن، چار کا مکہ مکرمہ اور ایک کا عسیر اور ایک کا نجران سے ہے- سینیٹائزنگ کی کارروائی اور حفظان صحت کے انتظامات کی تکمیل پر مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا-
وزارت اسلامی امور نے تمام مساجد کے منتظمین اورنمازیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں- اگر کسی کی نظر میں کوئی کوتاہی آئے تو پہلی فرصت میں 1933 پر رابطہ کرکے اس سے مطلع کرے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: