مصر کی نئی اربن کمیونیٹیز اتھارٹی نے مصر کے چھ نئے شہروں میں ماس ٹرانزٹ سروس کی منظوری دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اتھارٹی کی ملکیت بسوں کو چلانے کا ٹھیکہ کمپنی مواصلات مصر کو دیا گیا ہے۔
اتھارٹی میں ٹرانسپورٹ ریگولیٹری یونٹ کے ڈائریکٹر احمد الکافوری نے کہا کہ یہ بسیں نیو قاہرہ، الشروق، العبور، دس رمضان، چھ اکتوبر اور شیخ زید میں چلنا شروع کر دیں گی۔
الکافوری نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مصر میں وژن 2030 کے منصوبے کے مطابق ملک میں پائیدار اور ماحول دوست نقل و حمل کے نظام کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
نئے منصوبے سے ٹریفک کی بھیڑ اور سفر کے دورانیےکو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
ٹرانسپورٹ ریگولیٹری یونٹ کے ڈائریکٹر نے کہا اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور انتظامی ہدایات کے مطابق عمل میں لایا جائے گا اور ہر شہر میں اس کی مخصوص ضروریات کے مطابق اس پر عمل کیا جائے گا۔
اس منصوبے میں مسافروں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے کیش لیس ادائیگی کے نظام اور ایپس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی نگرانی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی جائے گا۔
ٹرانسپورٹ ریگولیٹری یونٹ کے قانونی مشیر احمد رضا عمارہ نے کہا معاہدے میں آپریشنز اور کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے قانونی اور تکنیکی دفعات شامل ہیں۔