سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور وزیر اعظم کی خیریت دریافت کی۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ اور ‘گرین مڈل ایسٹ اقدام‘ کی تعریف کی۔
عمران خان نے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
گرین ریاض منصوبہ، پانچ ماہ میں 16 لاکھ سے زیادہ پودےNode ID: 484396
-
ولی عہد کا گرین سعودیہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقدامات کا اعلانNode ID: 552446
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایک خط کے ذریعے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گرین انیشیٹیو کو قابل ستائش قرار دیا تھا جس کے تحت مملکت اور مشرق وسطیٰ میں ماحول کو سرسبز بنانے کا آغاز کیا گیا ہے۔
عمران خان نے اس اقدام کو نہایت مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے شراکت داری کی خواہش ظاہر کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ’دونوں ملک تمام کثیرالملکی فورمز پر موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر تعاون کر رہے ہیں، بامعنی اور مربوط دوطرفہ رابطے مشترکہ ویژن پر آگے بڑھنے اور پارٹنرشپ کے تحت فوائد کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد نے سنیچر کو گرین سعودی اور گرین مشرق وسطیٰ اقدامات کا اعلان کیا تھا جس کے تحت خطے میں کاربن کے اخراج کو 60 فیصد تک کم کرنے اور 50 ارب درخت لگانے سمیت کئی پروگرام شامل ہیں۔
عمران خان نے لکھا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج پائیدار ترقی کے لیے وسیع بین الااقوامی تعاون اور مشترکہ عزم کا متقاضی ہے۔
’دنیا کے پاس اس کے سوا کوئی رستہ نہیں کہ وہ اس سبز راہ پر چل کر اکیسویں صدی کے لیے ترقی کا ایک نیا نمونہ واضح کرے۔ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کی اس تبدیلی کی جانب کی گئی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ میں اس موقع پر آپ کی اچھی صحت اور خوشی اور سعودی عرب کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘
برادرِ عزیز عزت مآب ولی عہد محمد بن سلمان کے"سبز سعودی عرب" اور "سبز مشرقِ وسطیٰ" منصوبوں کے بارے میں جان کر میں مسرور ہوں۔ ہم معاونت کی پیشکش کر چکے ہیں کیونکہ ان سے "سرسبز و شفاف پاکستان" اور "دس ارب درختوں" کے ہمارے منصوبوں کو جِلا ملتی ہے۔ pic.twitter.com/ExHSS8DUVh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2021