خمیس مشیط پر حوثیوں کا حملہ ناکام، دو ڈرونز تباہ
جمعرات 1 اپریل 2021 23:49
خمیس مشیط پر 2 ڈرونز سے حملہ کی کوشش کی گئی- (فوٹو العربیہ نیٹ)
اتحادی فورسز کی ایئرکمان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر کیے جانے والے ڈرون حملہ کو ناکام بنا یا ہے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق جمعرات کی شب اتحادی فورسز نے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط پر 2 دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے اتحادی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔
اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔
اتحادی فورسز عالمی قوانین کے مطابق شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلیے اقدامات کرے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں