سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 117 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے 4234 تفتیشی دورے اور اس بات کا جائزہ لیا کہ ادارے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر پابندیاں نافذ کررہے ہیں اور کونسے ادارے خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ فیلڈ ٹیموں نے 19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں میں 283 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ میونسپلٹی نے انتباہ دیا ہے کہ وہ آئندہ بھی وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کرانے کے لیے تفتیشی مہم جاری رکھے گی۔