نہر سویز میں پھنسے بحری جہاز ایورگِون کو نکالے جانے کے بعد اس کے دونوں اطراف رکے ہوئے تمام جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سویز کنال اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بند ہونے کی وجہ پھنسنے والے 422 جہازوں میں سے آخری 61 جہاز اہم تجارتی راستے سے سنیچر کو گزرے۔
واضح رہے کہ دو سمندروں کو ملانے والی دنیا کی اہم بحری گزرگاہ نہر سویز 23 مارچ کو اس وقت بند ہو گئی تھی جب 400 میٹر لمبا بحری جہاز ایورگوِن اس میں ترچھا کھڑا ہو کر پھنس گیا تھا جس کو چھ دن کی کوشش کے بعد واپس گہرے پانی میں لا کر نہر سے نکالا گیا۔
مزید پڑھیں
-
نہر سویز بند ہونے سے تجارتی مال کی ترسیل میں اربوں ڈالرکا نقصانNode ID: 552596
-
نہرِ سویز میں آمدورفت بحال: پھنسے ہوئے مزید 140 جہاز گزریں گےNode ID: 553086
-
جہاز پھنسنے کے بعد مصر کا نہر سویز کو کشادہ کرنے پر غورNode ID: 553991