بیمار کچھوے کا ’فقیہ ایکوریم‘ میں علاج
علاج مکمل ہونے کے بعد کچھوے کو سمندر میں چھوڑ دیا جائے گا۔ ( فوٹو سبق)
سعودی قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کی ٹیم نے بیمار سمندری کچھوے کو علاج کی غرض سے ’فقیہ ایکوریم‘ بھیج دیا ہے۔
بیمار کچھوے کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اسے ساحل پر انتہائی خستہ حالت میں پایا گیا تھا۔
ویب نیوز سبق نے قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کے حوالے سے کہا ہے کہ مرکز کو بحیرہ احمر میں کام کرنے والی ایک کمپنی کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ ساحل پرایک کچھوا ہے جس کی حالت درست نہیں۔
اطلاع ملتے ہی مرکز کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے کچھوے کو محفوظ بکس میں رکھنے کے بعد اسے جدہ کے فقیہ ایکوریم میں بھیج دیا گیا جہاں جانوروں کے معالج کچھوے کا علاج کررہے ہیں۔
تحفظ جنگلی حیات کے مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھوے کا علاج مکمل ہونے کے بعد اسے سمندر میں چھوڑ دیا جائے گا۔