Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سمیت کئی علاقوں میں تیز گرد آلو د ہوائیں چلنے کا امکان

 اس ہفتے کے آخر سے بھی کئی علاقے گردو غبار سے متاثر ہوں گے۔(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے سعودی عرب میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ منگل 30 مارچ کو مدینہ منورہ، حائل، قصیم اور حدود شمالیہ میں مختلف مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کہیں کہیں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش کا بھی امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو ریاض، الجوف اور حدود شمالیہ میں متعدد مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
 سعودی عرب میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی علاقے اس ہفتے کے آخر سے گردو غبار کے طوفان سے متاثر ہوں گے۔
 قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر سے ان علاقوں میں درجہ حرارت کہیں زیادہ تو کہیں کم ہوگا۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ گرد آلود تیز ہواؤں سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی علاقے بھی متاثر ہوں گے جبکہ رواں ہفتے کے آخر میں سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی۔

 

شیئر: