اردن میں بدامنی اور انتشار کی کوششیں ناقابل قبول: حافظ طاہر اشرفی
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اردن اور پاکستان کے مابین تعلقات بہت مضبوط اور مستحکم ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اردن پاکستان کا اچھا دوست ہے اور وہاں امن، سیکورٹی اور استحکام پاکستان کو بہت عزیز ہے۔
اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اردن یا کسی بھی دوسرے عرب ملک میں انتشار پھیلانے اور عدم استحکام کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اردن کی عوام اور حکومت کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اردن اور پاکستان کے مابین تعلقات بہت مضبوط اور مستحکم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی عرب اسلامی ملک میں انتشار اور فسادات کی نہ حمایت کر سکتا ہے نہ اس کا حصہ بن سکتا ہے اور پاکستان پوری مسلم دنیا میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ مسلم امہ کے تمام اسلامی ممالک اردن کی حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور وہاں بدامنی پھیلانے کی سازش کے خلاف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم دنیا کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ مسلم قیادت جس طرح اردن میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں کو رد کرتی ہے وہ بہت مثبت ہے اور اسلامنی دنیا کو مسلمان رہنماؤں کی جانب سے ایسے ہی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔