Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17 سالہ لڑکے کے نام گاڑی کی ملکیت منتقل ہو سکتی ہے؟

گاڑی کے ملکیتی حقوق کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ہونا شرط ہے ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے 17 برس کے لڑکے کے نام گاڑی کے مالکانہ حقوق کی منتقلی کے امکان سے متعلق استفسار کا جواب دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک سے استفسار کیا گیا تھا کہ ’اگر 17 برس کے لڑکے کے پاس ڈرائیونگ کا اجازت نامہ ہو تو ان کے نام گاڑی کی ملکیت منتقل ہوسکتی ہے؟‘
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی بھی گاڑی کے ملکیتی حقوق کے اندراج کے لیے شرط یہ ہے کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو۔‘ 
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’ڈرائیونگ لائسنس 18 برس سے کم عمر کے نوجوان کو نہیں دیا جا سکتا۔ نجی گاڑی کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 18 برس کا ہونا ضروری ہے اور یہی شرط موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی ہے۔‘
پبلک ٹرانسپورٹ  لائسنس اور تعمیراتی گاڑیوں کے لائسنس کے لیے بیس برس کا ہونا ضروری ہے۔ ایک شرط یہ بھی ہے کہ  پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کا امیدوار اور ہیوی وہیکل کی ڈرائیونگ لائسنس  کے امیدوار کے خلاف کسی کے قتل، زیادتی یا دولت سلب کرنے جیسے جرائم میں عدالت نے کوئی فیصلہ نہ دیا ہو۔
اگر عدالت نے ان وارداتوں میں کسی کو مجرم قرار دے دیا ہوگا تو ایسی صورت میں اسے ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیا جائے گا۔ 

شیئر: