Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

56 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا ویکسین لگوا لی

کورونا ویکسین کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹریشن کرائی جائے- (فوٹو وزارت صحت)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے  کہا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا ویکسین کی 56 لاکھ 82 ہزار 551  خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق  وزارت صحت نے بیان مایں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 500 سے زائد سینٹرز میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ایک لاکھ 97 ہزار  300 خوراکیں دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے ویکسین کا پہلا مرحلہ  17 دسمبر  2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا- نئے مرحلے کے دوران ویکسین سینٹرز کا جال مملکت بھر میں پھیلا دیا گیا جہاں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحتی ایپ کے ذریعے اندراج پر مفت ویکسین دی جارہی ہے۔
وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی اور رجسٹریشن نہیں کرایا تو فوری طور پر صحتی ایپ پر اپنا اور گھر کے دیگر افراد کا رجسٹریشن کرائیں اور کورونا ویکسین لگوانے کا اہتمام کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: