Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ دبئی سے ورچوئل ورک کرنا چاہتے ہیں مگر کیسے؟

کورونا نے روایتی کام کے سیٹ اپ پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔(فوٹو روئٹرز)
دنیا میں جاری کورونا کی وبا نے لوگوں کو روایتی کام کے سیٹ اپ پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ دنیا میں بہت سی کمپنیاں جن میں (گوگل، ایپل اور مائیکرو سافٹ) ملازمین کو ورچوئل ورک کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھا ہے اور 21 مارچ کو ایک نئی قسم کے ویزے کا اعلان کیا ہے جس سے لوگوں کو شہر میں رہنے اور کام کرنے کی سہولت ملے گی یہاں تک کہ اگر ان کی کمپنیاں کہیں اور بیسڈ ہوں۔
دلچسپی رکھنے والے افراد دبئی کی سیاحت کی ویب سائٹ وزٹ دبئی ڈاٹ کام پر براہ راست ایک سال کے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس سہولت کا اہل ہونے کے لیے چار تقاضے ہیں۔
کم از کم 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ پاسپورٹ۔
صحت انشورنس جو متحدہ عرب امارات کی کوریج کے ساتھ ہے۔
ملازمین کے لیے:
ایک سال کے معاہدے کی توثیق کے ساتھ موجودہ آجر کی ملازمت کا ثبوت، ماہانہ تنخواہ کم از کم پانچ ہزار ڈالر، پچھلے مہینے کی پے سلپ اور گذشتہ تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ
کاروباری افراد کے لیے:
 ایک سال یا اس سے زیادہ کے لیے کمپنی کی ملکیت کا ثبوت، ہر ماہ اوسطً پانچ ہزار ڈالر آمدنی اور گذشتہ تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ۔

شیئر: