Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی فلم ’دی پریزنٹ‘ کو بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ

’دی پریزنٹ‘ میں یوسف  اور ان کی بیٹی یاسمین کی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
فلسطینی فلم میکر فرح نابلسی کی مختصر دورانیے کی فلم ’دی پریزنٹ‘ کو برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) کے بہترین شارٹ فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فرح نابلسی کی فلم نے مقابلے میں آئی لیش، لیزارڈ، لکی بریک اور کروی کو ہرا دیا۔
 
’دی پریزنٹ‘ میں یوسف  اور ان کی بیٹی یاثمین کی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
یوسف کا کردار مشہور فلسطینی ایکٹر صالح باکری نے نبھایا ہے جب کہ یاسمین کا کردار نوجوان اداکارہ مریم کانج نے ادا کیا ہے۔
مذکورہ فلم کو رواں سال کے آسکر میں ’بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم‘ کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
آسکر میں فلم کا مقابلہ ڈاگ رولینڈ کی ’فیلنگ تھرو‘ ایلویرا لنڈ کی ’دی لیٹر روم‘ ٹارون فری کی ’ٹو ڈسٹنٹ سٹرینجرز‘ اور ٹومر شوشان کی ’وائٹ آئی‘ سے ہیں۔

شیئر: