Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دورِ جدید میں واپسی پر خوش آمدید‘ سوشل میڈیا بحال

چند گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا کو بند کیے جانے کا دورانیہ کچھ لوگوں کے لیے کس قدر ’طویل‘ تھا اس کا اندازہ ان پوسٹس کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے جو بحال ہوتے ہی پے در پے سامنے آتی رہیں۔
 
جمعے کے روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سوشل میڈیا کو بند کیا تھا۔
نیٹ ورک بحال ہونے کی دیر تھی کہ صارفین نے سامنے آ کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کسی کے نزدیک ’اب سوشل میڈیا کے بغیر گزارہ نہیں‘ والا معاملہ رہا تو کسی کا اصرار تھا کہ سوشل میڈیا کو ایسے ہی اپن اوپر سوار کر لیا گیا ہے، ہم نے تو سکھ کا سانس لیا،اس کے بغیر زندگی بہتر طور پر گزر سکتی ہے۔
 سروس بحال ہونے کے بعد علی مرتضیٰ بزدار نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’سوشل میڈیا کی تمام سائٹس بحال ہو گئی ہیں۔ مختصر وقفے کے بعد پرانے سے جدید دور میں آنے پر خوش آمدید‘
 

 

کچھ صارفین نے اپنی ان مشکلات کا ذکر کیا جن کا سامنا انہیں سروس کی بندش کے دوران رہا، جبکہ کچھ نے ان چند لمحوں کو زندگی میں آنے والی آسانی سے تعبیر کیا۔
میاں حنیف شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’موبائل نے ہماری آدھی زندگی چھین لی ہے، یقین کریں جب نیٹ ورک یا موبائل میں بیٹری نہیں ہوتی تب ہی حجرہ، بیٹھک اور دوستوں کی محفل سے لطف اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔‘

 

صحافی اور کالم نگار بندش پر حکومت سے شاکی نظر آئے وہ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے خیالات کچھ یوں سامنے لائے
’سوشل میڈیا پر پابندی، چند سو شرپسندوں کو سبق سکھانے کے لیے بائیس کروڑ کے حق آزادی کو سلب کیا گیا۔‘

 

 

قبل ازیں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جب کچھ سوشل میڈیا سائٹس بند کرنے کی اطلاع ایک ٹویٹ کے ذریعے سامنے آئی تو
نور بالم نامی صارف نے یاد دلایا کہ ’پی ٹی اے سوشل میڈیا بلاک کرنے کا یہ پیغام بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی دے رہی ہے۔‘

 

 

عبدالوحید آفریدی نے بھی حکومتی اقدام پر تنقیدی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کو بند کرنا قابل مذمت اور غیر جمہوری ہے، ہم کس دور میں جی رہ رہے ہیں؟ آزادی اظہار رائے کا حق، حکومت کو کس بات کے عیاں ہو جانے کا ڈر ہے؟‘
 

شیئر: