’ آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم کو نقصان پہنچانا جرم‘
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم اور اس کے الیکٹرانک وسائل کو کسی طور پر نقصان پہنچانا یا اس میں خلل پیدا کرنا قانونا جرم ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ قانون میں مذکور انفارمیشن کرائم میں سے کسی ایک کا مرتکب ہوگا اسے چار برس قید اور تیس لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔
ان جرائم میں خصوصی معلومات کو منسوخ کرنے ،حذف کرنے،تباہ کرنے،لیک کرنے، تلف کرنے، تبدیل کرنے یا دوبارہ نشر کرنے کے لیے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنا۔
انفارمیشن نیٹ ورک کو بند کرنا، معطل کرنا ،تباہ کرنا، اس کے پروگراموں،اس میں موجود معلومات یا زیر استعمال معلومات کو مٹانا،حذف کرنا، لیک کرنا، رددوبدل کرنا یا تلف کرنا۔
انفارمیشن نیٹ ورک کی سہولت میں رکاوٹ پیدا کرنا ،خلل پیدا کرنا یا کسی بھی طریقے سے اسے معطل کرنا شامل ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ یہ کام سنگین جرائم کے زمرے میں آتے ہی ایسا کرنے والے کے خلاف پبلک پراسیکیوشن گرفتاری کے آرڈر جاری کرتا ہے۔