Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تاریخی تصاویر

توسیعی منصوبہ شروع کرنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی تھی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب مں کنگ سعود فاؤنڈیشن نے 67 برس قبل مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھے جانے کی  تاریخی تصاویر جاری کی ہے۔
اخبار 24  کے مطابق کنگ سعود فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 1956 کی بات ہے جب حرم مکی کا توسیعی منصوبہ شروع کرنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی تھی۔ 

 شاہ سعود نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔( فوٹو اخبار 24)

 شاہ سعود نے سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ان کا خطاب انکے بیٹے شہزادہ محمد نے پڑھ کر سنایا گیا۔
کنگ سعود فاؤنڈیشن نے مزید بتایا کہ آل سعود کے دور میں مسجد الحرام کی پہلی توسیع شاہ سعود کے حکم سے عمل میں آئی۔

شاہ سعود نے تعمیر و توسیع کی نگرانی کے لیے اتھارٹی قائم کی تھی۔(فوٹو اخبار 24)

انہوں نے 1956 کو ولی عہد شہزادہ فیصل کی صدارت میں مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کا نگراں اعلی ادارہ قائم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ شاہ سعود نے مسجد الحرام کی تعمیر و توسیع کی نگرانی کے لیے اعلی اتھارٹی قائم کی تھی۔ اس کی سربراہی انہوں نے اپنے پاس رکھی تھی جبکہ وزیر خزانہ طلال بن عبدالعزیز کو اپنا نائب مقرر کیا تھا۔ 

شیئر: